پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، گندم کی فی من قیمت 2200 روپے سے بڑھا کر 2800 روپے کر دی گئی
لاہور : پنجاب بھر میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث شہری طبقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ محکمہ خوراک کے مطابق گندم کی فی من قیمت 2200 روپے سے بڑھا کر 2800 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں بھی 100 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں آٹے کی نئی قیمت لاگو کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے براہِ راست اثرات نان بائیوں اور تنور پر پڑیں گے۔ نان بائی ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ گندم کی بڑھتی قیمت کے بعد روٹی کی پرانی قیمت برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔ اطلاعات کے مطابق روٹی کی قیمت 14 روپے سے بڑھا کر 16 روپے کیے جانے کا قوی امکان ہے، جس پر جلد حتمی اعلان متوقع ہے۔ نان بائیوں کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو انہیں بھاری نقصان کا سامنا ہوگا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے جینا دوبھر کر رکھا ہے اور اب روٹی کی قیمت بڑھنے سے عام آدمی کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔






































Visit Today : 372
Visit Yesterday : 511
This Month : 10766
This Year : 58602
Total Visit : 163590
Hits Today : 3923
Total Hits : 803349
Who's Online : 8






















