ملتان(صفدربخاری سے)  مہمان خصوصی سابق چیئرمین یوسی 80 ملک ارشد میٹ نے عوام کی پرجوش فرمائش پر قاسم بیلہ والی بال سپر لیگ سیزن 5 کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ والی بال میچ کروانے کا مقصد نوجوانوں کے بے راہ روی سے بچاتے ہوئے ان کے اند ر موجود صلاحیت کو باہر لانا ہے کھیلوں کے میدانوں میں یہ نوجوان اپنی صلاحیتیں دیکھاتے ہوئے مستقبل میں ملک کا نام روشن کریں گئے جب کھیل کے میدان آباد ہونگے تو ہسپتال ویران ہونگے اس لیے ہمیں کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہے۔اس موقع پر آرگنائزرملک اصغر میٹ نے کہا کہ اس سیزن 5میں والی بال کی مشہور تر ین 12ٹیمیں سن الیون، حافظ الیون، ہانسلہ الیون، گھوٹہ الیون، بھپلا الیون، قاسم بیلہ الیون، میاں لیاقت الیون، ثبوت شاہ الیون، لجپال الیون، شاہین الیون، قاسم بیلہ ٹائیگر اور جلیل پور الیون شامل ہیں۔قاسم بیلہ والی بال سپر لیگ سیزن 5 کے افتتاح میں اللہ دتہ کاشف بوسن، ملک سلیم ڈوڈی، ملک عمر منگانہ،وسیم ریاض بھٹہ، آفتاب خان، مجید ماجد، ملک رمضان اوورا،ملک غلام عباس مہے،ملک پپو دھمرایہ، ملک سجاد نانڈلہ،رانا طاہر رزاق، سنی بچہ، میاں تہذیب کھگہ،ملک فیاض جھکڑی ودیگر ہمراہ تھے۔اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد میچ کو دیکھنے کے لیے موجود تھی۔