ملتان:  مدرستہ المدینہ صدیقیہ مہریہ تعلیم القرآن ولایت آباد کالونی نمبر2 ملتان میں مقابلہ حسنِ قرآئت منعقد ہوا جس میں ملتان اور گرد و نواح کے مختلف مدراس کے بچوں نے حصہ لیا۔طلبہ نے پورے جوش و جذبے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیاجس کے بعد میں مقابلے میں حصہ لینے والے طلبہ میں تحائف تقسیم کئے گئے۔مسجد و مدرسے کے صدرمہمان خصوصی ملک بلال برکت بھٹہ  ودیگر سیاسی سماجی اور مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی۔قاری محمد رضوان عطاری نے خطاب کرتے ہوئے اس کام کو خوب سراہا اور کہا کہ اس قسم کے پروگرام ہونے چاہیے جس سے موجودہ طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو جذبہ ملے گا اور یوں قرآن پاک کی تعلیم عام ہوگی جس سے معاشرے میں دین داری اور دعلم کا شوق پیدا ہوگا۔ تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیمات سے ضرور مستفیض کریں جو کہ دنیا و آخرت دونوں میں فائدہ مند ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مدرسے میں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات ایمانیات عقائد اور نیک اعمال کا جذبہ دیا جاتاہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے مدرسے سے حال ہی میں ایک طالب علم حافظ محمد عثمان نے انتہائی قلیل مدت یعنی 7 ماہ 26 دن میں حفظ قرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ہمارے اساتذہ بہت محنتی اور لگن سے دین متین کی خدمت کر رہے ہیں اللہ پاک ان کو مزید اخلاص نصیب فرمائے۔