ملتان : پنجند لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس منعقد ہو اجلاس میں ممبران کی متفقہ رائے سے محمد عمران کو صدر،سید حسین عمران جنرل سیکرٹری وقاص سلیم کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا اس موقع پر سابق ڈسٹر کٹ گو رنر ثاقب رحیم شیخ نے صدر کے عہدے کا کینول نو منتخب صدر کے حوالے کیا اور ثاقب رحیم شیخ نے کہا نو منتخب عہدے داران انسانی اقدار کی سر بلندی لائنزم کے فروغ اور اور سماجی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن جہدوجہد جاری رکھیں گے۔جبکہ صدر محمد عمران نے کہا ملتان پنجند لائنز کلب کمیونٹی کوفروغ تعلیم پائیدار صحت سماجی آہنگی غربت اورآلودگی کے خاتمے، شجرکاری مہم، صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھر پر اقدامات کریں گے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ جوذمہ داری ہمیں سونپی گئی اٰس پر پورا اُترنے کی بھر پور کو شش کریں گے تمام ارکان اپنا وقت مال اور دیگر صلاحیتوں کو معاشرہ کی فلاح وبہبود کے لیے وقف کرتے رہیے گے۔ اجلاس میں،حنیف اشرف،میاں عبدالستار اظہر،حیات علی،قیصر عباس،محمد شفیق، مدثرگوندل، خرم محمود، فتح علی گردیزی،محمد سمیع، داود یوسف،انعام الہی،عرفان بلوچ،سیدہ فرح رضوی نے شرکت کی۔