ملتان: جامع مسجد بہار مدینہ نیو ٹاؤن میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے انتظامی اجلاس کا انعقاد
ملتان: جامع مسجد بہار مدینہ نیو ٹاون میں 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس اورمحافل میلاد کے انتظامی معاملات کے سلسلے مشاورتی اجلاس قاری محمد فیاض احمد نوازی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں رانا ظفر اقبال، محمد علی، محمد ارسلان، قاری محمد سراج احمد سعیدی،مولانا امیر معاویہ، ملک محمد لقمان، مولانا محمد ظفر،غلام جعفر،محمد رمضان، محمد ریاض، زمان خان، محمد عرفان،حبیب احمداور اہل علاقہ ودیگر افراد نے شرکت کی جبکہ قاری محمد فیاض احمد نوازی نے کہا حضور ؐ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے سیرت رسول اللہ پر عمل پیرا ہو کر انسان تقوی کی زندگی بسر کر نے پر کاربند ہو سکتا ہے اور دنیاوی مسائل سے چھٹکارہ پا سکتا ہے۔اُنھوں نے مزید کہا نیو ٹاون میں پورے ماہ کے دوران گھروں محفل میلاد کا اہتمام کیا جا ئے گا اور 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس نیو ٹاون سے صبح سات بجے شروع ہوگا جو براستہ رضا آباد، ایم ڈی اے، چوک کچہری،چادروالی سرکار سے ہوتا ہوا دارالا کاظمی ضیا اسلام سوتری وٹ میں اختتام پذیر ہو گا۔۔






































Visit Today : 375
Visit Yesterday : 511
This Month : 10769
This Year : 58605
Total Visit : 163593
Hits Today : 3999
Total Hits : 803425
Who's Online : 5






















