ملتان: سابق چیف نیوز ایڈیٹر شکیل خالد کی بیٹی عمائمہ کائنات کی شاندار کامیابی ، ملتان بورڈ میں نمایاں پوزیشن
ملتان (صفدربخاری سے) روزنامہ نیا دور کے سابق چیف نیوز ایڈیٹر شکیل خالد کی ہونہار بیٹی عمائمہ کائنات شکیل نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملتان تعلیمی بورڈ کے تحت منعقدہ نہم جماعت کے امتحان میں 450 نمبر لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ عمائمہ کائنات نے اپنی اس کامیابی کو اپنے اساتذہ کی محنت، والدین خصوصاً والدہ کی دعاؤں اور مسلسل محنت کا ثمر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خواب اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کرنا ہے، تاکہ معاشرے میں ایک مثبت کردار ادا کیا جا سکے۔ اس موقع پر عمائمہ کائنات کے والد شکیل خالد اور دیگر اہلِ خانہ نے کہا کہ بیٹی کی کامیابی ان کے لیے باعثِ فخر ہے، اور وہ دعا گو ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیاں سمیٹ کر والدین، اساتذہ اور ملک کا نام روشن کرے۔ عمائمہ کائنات کی کامیابی پر اساتذہ اور قریبی احباب نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔






































Visit Today : 372
Visit Yesterday : 511
This Month : 10766
This Year : 58602
Total Visit : 163590
Hits Today : 3925
Total Hits : 803351
Who's Online : 8






















