ملتان: گلگشت میں ’’فلنٹ فاسٹ فوڈ‘‘ کا افتتاح، معیاری اور معقول نرخوں پر فاسٹ فوڈ کی فراہمی کا عزم
ملتان: شہر کے معروف کاروباری علاقہ گلگشت میں فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کے لیے اعلیٰ معیار، لاجواب ذائقے اور معقول قیمتوں کے ساتھ فلنٹ فاسٹ فوڈکا شاندار آغاز کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب کا انعقاد نہایت پروقار انداز میں کیا گیا، جس میں شہر کی معروف سماجی، کاروباری و عوامی شخصیات نے شرکت کی۔ فاسٹ فوڈ برانڈ ’’فلنٹ‘‘ کا افتتاح مرکزی چیئرمین پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن رانا وحید احمد نے ربن کاٹ کر ریسٹورنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او حاجی محمد وکیل نے کہاکہ فلنٹ فاسٹ فوڈ کا مقصد صرف کاروبار نہیں بلکہ صارفین کو معیاری، صاف ستھرا اور مزیدار کھانا مہیا کرنا ہے۔ ہمارا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، بلکہ ہم معیار کے میدان میں اپنی شناخت آپ بنائیں گے۔ بڑھتی مہنگائی کے اس دور میں بھی ہم کوشش کریں گے کہ صارفین کو معقول نرخوں پر بہترین فاسٹ فوڈ فراہم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم صفائی، سروس، اور خوشگوار ماحول کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھتے ہیں، تاکہ ہر آنے والا گاہک مطمئن ہو کر جائے۔ فلنٹ فاسٹ فوڈ نہ صرف ذائقے میں منفرد ہوگا بلکہ ہر لحاظ سے ایک مثالی فاسٹ فوڈ پوائنٹ ثابت ہوگا۔تقریب میں شریک مہمانان خصوصی میںسر پرست اعلیٰ حاجی افضل، عارف انصاری، محمد مدثر اسلام، عارف فصیح اللہ اور یعقوب شیرا شامل تھے، جنہوں نے افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔فلنٹ فاسٹ فوڈ اپنی لاجواب سروس، پرسکون ماحول، اعلیٰ معیار اور صفائی کے بہترین انتظامات کے ساتھ ملتان میں فاسٹ فوڈ کا ایک نیا اور معیاری رجحان متعارف کرانے جا رہا ہے، جو ہر عمر کے افراد کے لیے ایک مثالی انتخاب ثابت ہوگا۔







































Visit Today : 374
Visit Yesterday : 511
This Month : 10768
This Year : 58604
Total Visit : 163592
Hits Today : 3967
Total Hits : 803393
Who's Online : 9






















