ملتان :  ینگ مین رضوی مشن لائسنسدار اخلاق حیدر صدیقی کے زیراہتمام امام بارگاہ ناصر آبادجھک اندرون پاک گیٹ سے نواسہ رسول جگر گوشے بتول حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت کے سلسلے میں ملتان کا قدیمی مرکزی سالانہ علم و ذوالجناح کا ماتمی جلوس برامد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں النگ دھلی گیٹ، دولت گیٹ علی چوک سے ہوتا ہوا رات 12 بجے دربار حضرت شاہ شمس پر اختتام پذیر ہوا جلوس میں مسرت حسین، فصیح حیدر،عمران حیدر،اظہر کاظمی،بشارت قریشی،قیصر عباس دادوآنہ،حسنین علی بخاری صابر حسین بلوچ،اشفاق حیدر،عون کاظمی،جمیل حیدر بھٹی، ماتمی جلوس میں ملتان سمیت لاہور،کوئیٹہ،کراچی،حیدر آباد، پارہ چنار،،ساہیوال،کبیر والا،خانیوال، جھنگ، لیہ، ڈی جی خان،سکھر سمیت ملک بھر کی ماتمی سنگتوں نے شرکت کی جبکہ دہلی گیٹ چوک پر زنجیر زنی کی گئی اور دولت گیٹ چوک پر بھی تلواروں اور زنجیروں کا ماتم کیا گیا امام بارگاہ حسین اباد دولت گیٹ سے سفینہ اہل بیت برآمد ہو کر جلوس کا حصہ بنا اس موقع پر انتظامیہ اور لائسنس دار کی طرف سے سیکورٹی کے سخت انتظام کیے گئے دریں اثناء ماتمی جلوس سے قبل صبح سات بجے مجلس عزا شروع ہوئی جس سے علامہ اسد رضا جوہری، علامہ سید کاشف ظہور نقوی،ذاکر اہل بیت صائم رضا نوتک، باقر حسین صدیقی، زین عباس جھنڈیر، مقصود الحسن عمار مہدی، قیصر عباس میتلا اور دیگر علماء و ذاکرین نے خطاب کیا ماتمی جلوس روٹس کے موقع پر دہلی گیٹ سے دولت گیٹ چوک اور دولت گیٹ چوک سے شاہ شمس دربار تک جانے والے روٹس کے داخلی و خارجی راستوں پر بیریئر لگا کر ٹریفک کو آمد و رفت کے لیے بند رکھا گیا جبکہ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے اور میونسپل کارپوریشن ملتان،سالڈ ویسٹ،واسا،واپڈا،ریسکیو 1122،محکمہ صحت،سول ڈیفنس سمیت دیگر اداروں کی جانب سے متعلقہ افسران کی نگرانی میں اہلکاروں نے اپنے فرائض سرانجام دیے۔دوران جلوس نیاز شربت اور دودھ کی سبیلوں کا بہترین انتظام کیا گیا تھا