ملتان:  مدرستہ المدینہ اقبالیہ اسلام نگر چوک شاہ عباس ملتان میں حسنِ قرآئت مقابلہ جس میں ملتان اور گرد و نواح سے مختلف مدراس کے بچوں نے مقابلے میں حصہ لیاطلبہ نے پورے جوش و جذبے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا پوزیشن لینے والے طلبہ میں تحائف تقسیم کئے گئے۔تقریب کی صدارت ملک اختر حسین،میاں عبدالرحیم کے منعقد ہوئی جس میں انجمن سرکارِ مدینہ کے تمام عہدیداران اور دیگر سیاجی سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی۔قاری عبدالقدیر عطاری و دیگر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے اس کام کو خوب سراہا اور کہا کہ اس قسم کے پروگرام ہونے چاہیے جس سے موجودہ طلباء کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ نء نسل کو جذبہ ملے گا اور یوں قرآن پاک کی تعلیم عام ہوگی جس سے معاشرے میں دین داری اور عمل کا شوق پیدا ہوگا تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیمات سے ضرور مستفیض کریں جو کہ دنیا و آخرت دونوں میں فائدہ مند ہوگا۔قاری عبدالقدیر عطاری نے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ ہمارے مدرسے میں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقیات ایمانیات عقائد اور نیک اعمال کا جذبہ دیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے مدرسے سے حال ہی میں ایک طالب علم حافظ محمد عثمان نے انتہائی قلیل مدت یعنی 11 ماہ 19 دن میں حفظ قرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ہمارے اساتذہ بہت محنتی اور لگن سے دین متین کی خدمت کر رہے ہیں۔