ویٹرن انجینیئرز فورم واپڈا ٹاؤن کے الیکشن میں وابڈا اینڈ ریزیڈنٹ گروپ کی مکمل حمایت کرے گا: ناصر ایاز گورمانی
ملتان: ویٹرن انجینیئرز فورم کا اجلاس صدر ناصر ایاز گورمانی کی صدر میں منعقد ہوا جس میں فورم کے ممبران مرحوم انجینئر جاوید اقبال،مرحوم انجینئرمحمود خان،مرحومہ زوجہ انجینئر عبدالمتین خان،مرحومہ والدہ انجینئر مرزا محمد شریف،انجینئر مہرللہ یار کے بھائی کے روح کو ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اجلاس میں درج زیل انجینئرز نے شرکت کی ھمایوں خان صدوزئی،ناصرایازگرمانی،مہراللہ یار،شفقت اصغر،عبدالمتین خان،جلاالدین،مرزامحمد شریف،میاں محمدعلی،ملک اللہ بخش،امتیاز قریشی،خواجہ سہیل احمد عبدالستار،یوسف ضیا،محمد ارشد دھرالہ،محمد ارشد،نعمت اللہ قریشی،شیخ محمد یعقوب،اکرم بھٹی،اقبال خان پہوڑ،ملک سعیداحمد، میاں نثار احمد,جمشید سرور،قاضی محمد اقبال، خواجہ خالد،جاوید صدیقی،اپنے خطاب میں انجینئر ناصر ایازگرمانیء پریزیڈنٹ اور انجینئر مرزا محمد شریف جنرل سیکریٹری ویٹرن انجینئرزفورم نے اجلاس کو کامیاب بنانے میں تمام شرکا کا فردأ فردأ شکریہ ادا کیا اور آیندہ کے اجلاسوں میں حاضری کو مزید بہتر بنانے کی درخواست کی ویٹرن انجینئرز فورم،جس کا قیام ھمایوں خان صدوزئی کی کاوشوں میں آج سے 13 سال قبل 2012 میں عمل میں لایا گیا تھا اس کے اغراض و مقصد کے بارے میں بتایا گیا اس ضمن میں انجینئرمرزا محمد شریف نے فورم کے آئین کی کاپی تمام ممبران کو ان کے ویٹس ایپ نمبرز پر بھیجنے کی یقین دھانی کرائی آخر میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے عزم کو دھرایا اور اجلاس کو برخواست کردیاتمام انجینیئرز نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطعمنان کا اظہار کیا دعاء خیر کی۔






































Visit Today : 375
Visit Yesterday : 511
This Month : 10769
This Year : 58605
Total Visit : 163593
Hits Today : 3990
Total Hits : 803416
Who's Online : 6






















