شجرکاری مہم پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے : حبیب اللہ
ملتان: پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے
ہوں گے درخت لگانا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے کیونکہ درخت ماحول کے لیے زندگی کی علامت اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سب سے مضبوط ڈھال ہیں اور طلبہ کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا ہر فرد کو کم از کم ایک پودا ضرور لگانا ہوگا تب ہی ہے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار سکینز آف سکول اکاؤنٹنسی کے پرنسپل حبیب اللہ نے شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اکاؤنٹس کے سینیئر اساتذہ کاشف عدیل، ارسلان عارف، پروفیسر ڈاکٹر قیصر مقبول، جنید قریشی، مسز فریال نے کہا کہ ہمیں پورا سال شجرکاری کی مہم چلانا چاہیے اور پودے لگانے چاہیے اور ان کی حفاظت اور خیال بھی رکھنا چاہیے پاکستان میں ایسی قانون سازی کرنی چاہیے کہ کوئی بھی ہاؤسنگ کالونی یا سڑکیں بناتے وقت درخت نہ کاٹے جائیں اور اس پر سختی سے عمل بھی ہونا چاہیے تب ہی ہم پاکستان کو آلودگی سے بچا سکتے ہیں پرنسپل اور اساتذہ نے کالج کے لان میں پودے بھی لگائے۔






































Visit Today : 375
Visit Yesterday : 511
This Month : 10769
This Year : 58605
Total Visit : 163593
Hits Today : 3999
Total Hits : 803425
Who's Online : 5






















