جے یو آئی کا بڑا اعلان: خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے 31 اگست تک امدادی کیمپس لگیں گے
ملتان: جمیعت علماء اسلام کی مرکزی قیادت قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر خیبر پختون خواہ کے علاقوں بونیر،سوات،صوابی سمیت دیگر علاقوں میں حالیہ دنوں سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہ کاریوں کے پیش نظر متاثرین سیلاب زدگان کی امداد ،گھروں کی بحالی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ملتان سمیت صوبہ بھر میں متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے 31 اگست تک پبلک مقامات پر امدادی کیمپس لگانے کا اعلان کر دیا ہے ملتان کی چاروں تحصیل ملتان سٹی،صدر،جلال پور،شجاع آ باد میں بھی متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے کیمپ لگائے جائیں گے یہ اعلان جمیعت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں ضلعی جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ،ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید ،سٹی امیر قاری محمد یاسین،مولانا یوسف مدنی،مفتی حبیب اللہ بلال، خواجہ عبدالمالک ، مولانا محمود نقشبندی ، مولانا طیب فرید ،ملک جاوید کالرو، سفیان مغل،حافظ عبید الرحمن کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں کیا مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ کے پی کے میں سیلاب کی وجہ سے شہید ہونے والے ہمارے مسلمان بھائی ہیں جن کی امداد کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے مخیر حضرات کو اپنے مسلمان بھائیوں کی مشکل کی اس گھڑی میں مدد کے لیے کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہیے جن کے گھر،دکانات سمیت روزگار کے دیگر مواقع چھن گئے ہیں اور وہ آج فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں اور تعلیم،صحت سمیت دیگر سہولیات ناپید ہو گئی ہیں قائد مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر اپنے مسلمان بھائیوں کی امداد کے لیے جے یو ائی کے ذمہ داران، علماء کرام،خطباء،رضاکاران متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں،بہنوں کی مدد کریں۔







































Visit Today : 374
Visit Yesterday : 511
This Month : 10768
This Year : 58604
Total Visit : 163592
Hits Today : 3973
Total Hits : 803399
Who's Online : 5






















