ملتان: آئی سی ایم اے کی ڈپٹی ڈائریکٹر ثمینہ خان کیانی نے کہا ہے کہ آج پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ہمارے اعلیٰ تعلیم یافتہ طلباء و طالبات کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بہت بڑا کردار ہے آج ہمارے ہاں ہزاروں طلبہ پی ایچ ڈی، ایم فل اور پاکستان اور بیرون ملک سے اعلیٰ ڈگریاں لے کر اس کی مقبولیت میں اضافہ کر رہے ہیں آج ہمیں پاکستان پر فخر ہے اور گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہو رہا ہے ہمیں اس کو قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ اینڈ اکاؤنٹس (آئی سی ایم اے) میں جشنِ آزادی کے ہفت روزہ تقریبات کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے آئی سی ایم اے ملتان برانچ کونسل کے سیکرٹری محمد رفیق اور سینیئرز اساتذہ کاشف مختیار، یاسین جمال، مرزا ندیم بیگ، مسز امرا، اور مشتاق ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج پاکستان کی آزادی میں جانوں کا نظرانہ دینے والے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جن کی وجہ سے آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں اگر آزادی کی قیمت پوچھنی ہے تو انڈیا اور کشمیر کے مسلمان سے پوچھو کہ آزادی کی نعمت کیا ہوتی ہے ہمیں پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صفوں میں شامل کرنے کے لیے مزید سخت محنت کرنا ہوگی تقریب میں کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے ٹیبلوز، خاکے، ڈرامے اور ملی نغمے پیش کیے اور وطن سے محبت کا اظہار کیا آخر میں ثمینہ خان کیانی اور اساتذہ نے پوزیشن لینے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔