ملتان: چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیر قیادت گیارہ تعلیمی ورکشاپس کا انعقاد
ملتان(صفدربخاری سے) چلڈرن ہسپتال و انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان میں ‘پری سمپوزیم ورکشاپ کا شاندار آغاز ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی کی زیر قیادت کیا گیا۔ یہ ورکشاپس ایک لمبی تعلیمی سرگرمی ہے جن کی تعداد گیارہ ہے جہاں تمام ڈاکٹرز کو سیکھنے اور پیشہ ورانہ مہارت نکھارنے کا موقع میسر آتا ہے۔افتتاحی تقریب ربن کاٹنے اور کیک کاٹنے سے ہوئی۔ اس سیریز کی پہلی ورکشاپ کا عنوان تھا تھلیسیمیا سے بچاؤ کسی ممکن ہے۔ ورکشاپ جن میں نشتر اسپتال ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے ڈاکٹرز شامل تھے ان کو اختتام پر سرٹیفکیٹس دیے گئے، اس ورکشاپ کی تیاریوں میں خاص طور پر پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد کی خدمات کو خاص طور پر سراہا گیا اور پاکستان پیڈیترک ایسوسیشن پنجاب کا تعاون بھی شامل تھا سینئر فیکلٹی ممبران جن میں پروفیسر وقاص عمران، پروفیسر سہیل ارشد، پروفیسر عاصم خورشید، پروفیسر ذوالفقار علی رانا شامل ہیں بھی تقریب میں موجود رہے۔ بڑی تعداد میں ڈاکٹرز شریک ہوئے جن میں نشتر اسپتال ملتان کے ڈاکٹر نصرار بزدار، ڈاکٹر عرفان شیخ، ڈاکٹر حماد سمیت دیگر شامل تھے۔تقریب کے اختتام پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف چشتی نے کہا کہ یہ ہمارے ادارے اور پنجاب بھر کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ ایسے علمی اجتماعات مستقبل کے معالجین کے لیے روشنی کا مینار ثابت ہوں گے۔






































Visit Today : 375
Visit Yesterday : 511
This Month : 10769
This Year : 58605
Total Visit : 163593
Hits Today : 3980
Total Hits : 803406
Who's Online : 6






















