عدالت عظمیٰ کا فیصلہ، عمران خان کی ضمانتیں منظور ،، 9 مئی کا جعلی بیانیہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا : بیرسٹر ملک عثمان ڈوگر
bbc news urdu نے Thursday، 21 August 2025 کو شائع کیا.
ملتان : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر نے کہا ہے کہ 9 مئی کا جعلی بیانیہ اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانتوں کی منظوری دراصل حق و انصاف کی جیت اور ظلم و ناانصافی کے خلاف امیدِ سحر ہے۔ انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف منظم اور مربوط انداز میں چلائی جانے والی مہم آج کے عدالتی فیصلے کے بعد زمین بوس ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے سینکڑوں کارکنان اب بھی ناحق پابند سلاسل ہیں جو انصاف کی امید لگائے بیٹھے ہیں، اور یہ فیصلہ ان کے لیے بھی روشنی کی کرن ہے۔ بیرسٹر عثمان ڈوگر نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ سیاسی انتقام اور ظلم کا سلسلہ ختم ہو اور ملک میں ایک خوشگوار سیاسی فضا قائم کی جائے تاکہ جمہوری عمل مستحکم ہو سکے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 375
Visit Yesterday : 511
This Month : 10769
This Year : 58605
Total Visit : 163593
Hits Today : 3991
Total Hits : 803417
Who's Online : 5






















