ملتان(صفدربخاری) اے ون شاہین ماڈل سکول لطف آ باد کی ہونہار طالبہ مریم بی بی جنہوں نے میٹرک آرٹس گروپ میں 1164 نمبر حاصل کرکے فسٹ پوزیشن حاصل کی ان کے اعزاز میں تقریب معراج ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین محمد عابد معراج مسلم لیگ ن کے رہنما ملک رمضان اعوان اور سیاسی وسماجی شخصیت محمد امیر علی قریشی نے اک پروقار تقریب سجائی جس میں مریم بی بی کو اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ دیا گیا اس موقع پر مقررین نے کہا مریم بی بی انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود تعلیم کے میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے آپنے والدین اور سکول کا نام روشن کردیا ان کر والد انتہائی غریب اور مزدوری کرتے ھے کم وسائل کے باوجود مریم بی بی کا اعلیٰ نمبر لینا بہت بڑی کامیابی ہے انہوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ اس بچی کی تعلیم فری کی جائے اور اس کے والد کی سرکاری سطح پر امداد کی جائے اس مواقع پر مریم بی بی نے کہا میری کامیابی میرے والدین اور اساتذہ کی دعاؤں سے ملی ہیں اگر حکومتی سرپرستی رہی تو میں تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہو گی اور ہمیشہ ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہو گی تقریب میں سہیلا اقبال حدیقہ جبین ایڈوکیٹ مس اسماء عثمان علی قریشی عبداللہ اور دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔