ملتان : پاکستان میں آٹو موبائل انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے برانڈ جیٹور نے جنوبی پنجاب کے اہم شہر ملتان میں اپنی نویں آفیشل 3ڈیلرشپ کا افتتاح کر دیا ہے ، جیٹور ملتان کے نام سے قائم کی جانے والی اس ڈیلرشپ کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں شہر کی نمایاں و ممتاز سماجی، کاروباری، طبی اور بینکنگ سیکٹر کی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی، تقریب میں جیٹور پاکستان کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عباد جمال، جنرل منیجر سیلز کاشف شبیر، نیشنل سیلز منیجر ضہیب زرتش سمیت جیٹور ملتان کے سی ای او ریاض احمد چوہدری، منیجنگ ڈائریکٹر مشتاق احمد چوہدری اور خالد حسین چوہدری بطور میزبان شریک ہوئے، تقریب کے دوران جیٹور کے دو جدید ماڈلز، جیٹور ڈیشنگ اور ایکس 70 پلس کی باقاعدہ رونمائی کی گئی ،شرکاء نے دونوں گاڑیوں کو نہایت دلچسپی سے دیکھا اور ان کی جدت، ڈیزائن اور فیچرز کو سراہا۔ ماہرین نے جیٹور کو پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری کا ممکنہ “گیم چینجر” قرار دیا، جیٹور پاکستان کی مینجمنٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ ماڈلز کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ بہت جلد کمپنی کا نیا ماڈل “جیٹور T2” بھی پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا، جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا، جیٹور ملتان کے سی ای او ریاض احمد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ نئی ڈیلرشپ نہ صرف گاڑیوں کی فروخت کا مرکز ہو گی بلکہ مکمل 3S سہولیات فراہم کرتے ہوئے صارفین کو ان کے دروازے پر اعلیٰ معیار کی آفٹر سیلز سروسز بھی مہیا کرے گی، تقریب کے اختتام پر شرکاء نے جیٹور پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم جنوبی پنجاب کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے، جو نہ صرف مقامی صارفین کو عالمی معیار کی گاڑیوں تک رسائی دے گا بلکہ آٹو موبائل سیکٹر میں ایک نئی روح پھونکے گا،منتظمین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تقریب کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔