خیبر پختونخوا تاریخ کے بدترین سیلاب سے دوچار، پوری قوم کو مل کر ساتھ دینا ہوگا : ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان: تحریک انصاف کی رہنما اور حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں خیبر پختونخوا تاریخ کے بدترین سیلاب کی لپیٹ میں آ گیا ہے، جہاں گاؤں کے گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور ہزاروں لوگ جاں بحق ہو گئے ہیں، اس دل خراش سانحہ پر پوری قوم غمزدہ ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور اور صوبائی حکومت اپنی حد تک کوششیں کر رہی ہے جبکہ پاک فوج ریسکیو آپریشنز میں شریک ہو کر قابلِ تحسین کردار ادا کر رہی ہے، تاہم اتنی بڑی تباہی پر قابو پانا کسی ایک صوبے یا حکومت کے بس کی بات نہیں، اس وقت یہ ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا المیہ ہے،ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا کہ الزام تراشی کی بجائے ضرورت اس امر کی ہے کہ سب مل کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں۔ وزیراعظم خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں، نقصانات کا جائزہ لیں اور وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنا حصہ ڈالیں، عالمی اداروں کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے تاکہ آئندہ آنے والے برسوں میں ایسی قدرتی آفات سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے، یہ بات انہوں نے اڈا بند بوسن پر خواتین کے ہمراہ شہداء کے لیے دعائے مغفرت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی راستوں کی صورتحال بہتر ہوگی وہ خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔




































Visit Today : 418
Visit Yesterday : 511
This Month : 10812
This Year : 58648
Total Visit : 163636
Hits Today : 4511
Total Hits : 803937
Who's Online : 4






















