ملتان(صفدربخاری سے) ایڈیشنل کمشنر کریم بخش نے کہا ہے نابینا سینٹر آ کر معلوم ہوا کہ آزادی منانے کا جذبہ نابینا افراد میں بینا افراد سے کئی گنا زیادہ ہے ان کے ملی نغمے، ٹیبلوز دیکھ کر معلوم ہوا کہ یہاں پر بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ضلعی انتظامیہ ان افراد سے مکمل تعاون کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد بن قاسم بلائنڈ سینٹر میں جشنِ آزادی کے ہفت روزہ تقریبات کے اختتام پر بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم آزاد ملک میں آزادی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ہمیں اپنے ملک سے پیار کرنا ہوگا یہاں پر اللہ تعالی کی بہت ساری نعمتیں موجود ہیں ہمیں سخت محنت، لگن اور جذبے کے ساتھ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے آگے بڑھنا ہوگا سینٹر کی چیئر پرسن مسز سعدیہ کرمانی نے کہا کہ بینا افراد کے ساتھ ساتھ نابینا افراد میں بھی پاکستان سے محبت کا جذبہ بہت زیادہ ہے یہ افراد بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں تقریب سے اسٹینٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شفیق خان، ڈاہا ایسوسی ایشن کے سی ای او امجد فاروق ڈاہا، پروفیسر ماجد وٹو اور دیگر نے خطاب کیا نابینا طلباء و طالبات نے ٹیبلوز، خاکے اور ملی نغمے پیش کیا ہے آخر میں جشنِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔