ملتان: جنرل مینجر سوئی نادرن گیس احمد جواد خان خاکوانی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن کو جوش و خروش سے مناتی ہیں اور اس سال تو یہ خوشی بہت زیادہ ہے کہ ہماری بہادر فوج نے انڈیا کو بدترین شکست سے دوچار کیا اور پاکستان کا پوری دنیا کے آگے سر فخر سے بلند کیا اور انڈیا کو بتا دیا کہ آئندہ اس نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہمارا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ مل کر انڈیا کو نست و نمود کر دے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی برانچ سیکرٹری مرزا ندیم بیگ نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے اس نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے آج وقت ہے کہ ہم اسے ترقی کی جانب گامزن کریں تقریب سے چیف انجینیئر بنیامین شاہد، ڈپٹی چیف ایڈمن آفیسر ایاز محمود، ڈپٹی چیف انجینیئر آصف مجید، اپلائرز یونین کے ارشد آمین، سیکیورٹی انچارج سیف الرحمن خان، سید کاشف شاہ نے خطاب کیا گیس ملازمین کے بچوں نے ٹیبلوز، خاکے اور ملی نغمے پیش کیا اور خوب داد وصول کی آخر میں جشنِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی اور بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔