ملتان :  علامہ سید رضا حیدر رضوی نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے حضرت امام حسین ؓ نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے دین اسلام کو سربلند کیا۔ حضرت امام حسین ؓ کا نام قیامت تک زندہ رہے گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک شاہ عباس امام بارگاہ فد ا حسین چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سید رضا،سید ہادی جون،زین رضاودیگر نے شرکت کی اس موقع پر بوت و ذوالجناح برآمد ہوا اور زنجیر زنی کا ماتم کیاگیااور دودھ کی سبیل اور لنگر ونیاز کا وسیع انتظام تھا۔