ملتان (صفدربخاری سے) ریجنل آفیسر سی سی ڈی ملتان کامران خان کو شہر میں جرائم کے انسداد اور امن و امان قائم رکھنے پر خصوصی ایپریسی ایشن ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ درگاہ حضرت پیر لعل شاہ مشہدی کے سجادہ نشین مخدوم پیر سید حسن رضا مشہدی کی جانب سے پیش کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مخدوم پیر سید حسن رضا مشہدی نے کہا کہ ملتان میں جرائم پر قابو پانے کے لیے ریجنل آفیسر کامران خان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، انہوں نے کہا کہ قانون کی عملداری اور پرامن معاشرہ ہی ترقی کی ضمانت ہیں، اور ایسے فرض شناس افسران ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں، ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ریجنل آفیسر کامران خان نے مخدوم پیر سید حسن رضا مشہدی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شہریوں کے تعاون اور پولیس فورس کے عزم و محنت کے بغیر امن قائم رکھنا ممکن نہیں۔