ملتان (صفدربخاری سے) کوارڈینیٹر چیئر پرسن ڈائریکٹریٹ وزیر اعلی پنجاب شکایات سیل مانیٹرنگ انسپیکشن کرائم سرویلنس اینڈ فیڈ بیک عمر فاروق بھٹی نے کہا ہے کے پی کے میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی قیامت سے کم نہیں ایک طرف بارشوں کی وجہ سے کہرام مچا ہوا تھا اور دوسری جانب نا اہل اور نالائق حکومتی ٹولا حکومت کی سرپرستی میں جشن منا رہے تھے کے پی کے میں پچھلے 13 سال سے نااہل ٹولے کی حکومت ہے جس کے پاس اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات ہونے کے باوجود کے پی کی حکومت نے عوام کے لیے کوئی خاطرخواہ ترقیاتی کام نہیں کروائے عمر فاروق بھٹی نے کہا کہ کے پی کے میں انے والی مصیبت اور مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ ہیں اس موقع پرحکومت پاکستان افواج پاکستان اور پنجاب کی حکومت نے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں وزیر اعلی پنجاب محترمہ میڈم مریم نواز شریف نے کے پی کے میں مشکلات سے پھنسی عوام کو امداد فراہم کرنے کے لیے کے پی کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو فون کر کے اپنے تعاون کا یقین دلایا اور مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدہ لوگوں کی مدد کرنے کے لیے امدادی سامان کھانے پینے کی اشیاء ادویات ایمرجنسی کی صورت میں ون ون ٹو ٹو جیسی سہولیات مہیا کر دی ہیں اس موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے اپنی وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کیا ہے فیلڈ مارشل چیف اف ارمی سٹاف سید عاصم منیر کی ہدایات پر سیلاب زدہ لوگوں کو ہر طرح کی امداد فراہم کرنے کے لیے افواج پاکستان کی خدمات سونپ دی گئی ہیں یہ اقدامات حکومت پاکستان حکومت پنجاب اور افواج پاکستان نے سلاب اور مصیبت میں پھنسے کے پی کے کے اپنے بہن بھائیوں کوحب الوطنی کے جذبے کے تحت مدد کے لیے بھیجے جا رہے ہیں کے پی کے کی حکومت کو ڈوب کر مرنا چاہیے تھا جنہوں نے کے پی کے کی عوام مصیبت میں اکیلے چھوڑ دیا ہے علی امین گنڈا پور پی ٹی ائی کے جلسے اور جلوسوں کے لیے کرینیں اور ون ون ٹو ٹو لے کر اسلام اباد پر چڑھائی کرنے کے لیے تو پیش پیش ہوتے تھے کے پی کے کی عوام شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں قیمتی جانوں مال مویشیوں اور مکانوں سے محروم ہو چکے ہیں ان کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں لاشیں نکالنا بڑا مشکل ہو رہا ہے یہ وقت انتہائی مشکل ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اپنے فضل و کرم سے خیبر پختون خواہ کے علاوہ پورے پاکستان میں ہونے والی بارشوں سے پاکستان کی عوام کو محفوظ رکھے