ملتان :  ملتان اولڈ ایج ہوم میں بزرگ افراد کے لیے نماز اور دیگر مذہبی عبادات کی سہولت کے پیش نظر ایک خصوصی کمرہ مختص کر دیا گیا ہے، جس کی آرائش و تزئین اور دیگر سہولیات ملتان کریسنٹ لائنز کلب کی جانب سے فراہم کی گئیں ہیں۔ افتتاحی تقریب میں کلب کے صدر پروفیسر اعظم حسین نے کہا کہ دین اسلام نے بزرگوں کے احترام اور ان کے حقوق کا خیال رکھنے پر خصوصی زور دیا ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔سابق ڈسٹرکٹ گورنر لائنز کلبز انٹرنیشنل پاکستان محمد اعظم چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو خوشنما اور پُرکشش بنانا نیکی کے کاموں میں شامل ہے، اس پر خرچ کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے۔تقریب کے اختتام پر اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ افراد کے درمیان کھانا تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر امجد رامے، عمران خالد، احمد چغتائی، غلام عباس اور زین العابدین سمیت ملتان اولڈ ایج ہوم کی انچارج سمعیہ منیر بھی موجود تھیں