بی ایل اے دہشت گرد پاکستان اور بلوچستان کے عوام کے سب سے بڑے دشمن ہیں، ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہے: ساجدہ احمد
ملتان : چیئرپرسن استحکام پاکستان اتحاد فاونڈیشن ساجدہ احمد نے کہا ہے کہ بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہ پاکستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے سب سے بڑے دشمن ہیں، جو بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر اپنے ہی وطن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد نہ صرف معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ اسکولوں، اسپتالوں اور قومی اداروں کو تباہ کرنے کی گھناونی سازشوں میں ملوث ہیں تاکہ بلوچستان کو پسماندگی اور خوف کا شکار رکھا جا سکے۔ساجدہ احمد نے کہا کہ بی ایل اے کے دہشت گرد اپنے آقاو ¿ں کے اشاروں پر پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کو چیلنج کر رہے ہیں لیکن ان کی ہر کوشش ناکام ہو گی کیونکہ پاک فوج اور ریاستی ادارے مادرِ وطن کے تحفظ کے لیے دن رات سرگرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر دراصل بلوچستان کے عوام کو تعلیم، ترقی اور خوشحالی سے محروم رکھنے کے ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں، لیکن عوام بخوبی جانتے ہیں کہ بی ایل اے ان کے حقیقی مسائل کا حل نہیں بلکہ دشمن کا آلہ کار ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر پاکستان میں پائیدار امن ممکن نہیں، اس لیے بی ایل اے اور اس جیسے گروہوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ساجدہ احمد نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔چیئرپرسن استحکام پاکستان اتحاد فاو ¿نڈیشن نے کہا کہ ان کی تنظیم ہر سطح پر عوامی شعور اجاگر کرتی رہے گی تاکہ عوام کو یہ باور کرایا جا سکے کہ دہشت گردی اور بی ایل اے جیسے گروہ بلوچستان اور پاکستان کے مستقبل کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ان ملک دشمن عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے تاکہ وطن عزیز امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے۔




































Visit Today : 418
Visit Yesterday : 511
This Month : 10812
This Year : 58648
Total Visit : 163636
Hits Today : 4518
Total Hits : 803944
Who's Online : 2






















