لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں ہمیں پاکستان جیسا قیمتی وطن نصیب ہوا ہے: احمد علی بھٹی
ملتان : مکس انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو احمد علی بھٹی نے کہا ہے کہ لاکھوں قربانیوں کے نتیجے میں ہمیں پاکستان جیسا قیمتی وطن نصیب ہوا ہے۔ پاکستان نے ہمیں بے شمار نعمتیں اور مواقع فراہم کیے ہیں، اس لیے اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اور آج ہم ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔ بس ضرورت اس بات کی ہے کہ قوم کو ایک اور قائد میسر آئے جو اسے درست سمت میں گامزن کر کے پاکستان کو دنیا کے طاقتور ممالک کی صف میں کھڑا کر سکے۔ احمد علی بھٹی نے مزید کہا کہ اس سال پاکستان کا 78واں یومِ آزادی شاندار اور بھرپور انداز میں منایا جانا چاہیے، کیونکہ ہماری بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکس انسٹی ٹیوٹ میں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈائریکٹر رضوانہ ملک، مکرم احمد، محمد فرحان، انعام کریم، مس مہوش اور مس ثمینہ نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالی کا ہر وقت شکر ادا کرنا چاہیے کہ ہم ایک ازاد ملک میں آزادی سے زندگی گزار رہے ہیں آزادی بہت بڑی نعمت ہے جو اللہ تعالی نے ہمیں پاکستان کی صورت میں دی ہے ہمیں پاکستان کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا صرف نعروں سے کام نہیں چلے گا ہمیں عملی مظاہرہ کرنا ہوگا یہ سب کچھ اعلیٰ تعلیم کے ذریعے ممکن ہے ہمیں خوب محنت کرنا ہوگی۔




































Visit Today : 418
Visit Yesterday : 511
This Month : 10812
This Year : 58648
Total Visit : 163636
Hits Today : 4524
Total Hits : 803950
Who's Online : 2






















