ملتان: فرخ ٹاون اصلاحی کمیٹی کے زیرِ اہتمام 3 روزہ جشنِ آزادی کی تقریبات اختتام پذیر اختتامی تقریب سے صدر اصلاحی کمیٹی سجاد احمد بلوچ نے کہا کہ ہمیں جشنِ آزادی شایان و شان طریقے سے منانی چاہیے اور پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگانے چاہیے پاکستان بڑی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے اب ہمیں چاہیے کہ ہم اس کو ترقی یافتہ اور سرسبز و شاداب بنائیں فرخ ٹاون کے ہر فرد کو کم از کم ایک پودا ضرور لگانا چاہیے یہ ہماری اپنے وطن سے محبت کا ثبوت ہوگا انہوں نے اصلاحی کمیٹی کے دیگر عہدے داران چیئرمین محمد ظفر اللہ خان، سینیئر نائب صدر طارق گجر، جنرل سیکرٹری عبدالحمید، جنرل سیکرٹری نائب اشفاق، احمد راہی، سیکرٹری فنانس ابوبکر، سیکرٹری اطاعات عمران جمشید، حسیب حامد، آفس سیکرٹری شیخ عبدالرؤوف ایگزیکٹو ممبر عرفان احمد اور شہباز بھٹی کے ہمراہ پرچم کشائی اور فرخ ٹاون میں پودے لگائے آخر میں پاکستان کی سلامتی اور کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔