ملتان:  یونین متاثرین گلبرگ ملتان کے صدر یونین سید اقبال حسین بخاری، چیئرمین رانا غلام مرتضیٰ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں تمام ضلعی انتظامی اداروں کی ملی بھگت اور آشیرباد سے کوٹ ادو لیہ سے آکر ایک رکن پنجاب اسمبلی اصغر علی گورمانی MPA,PP283 نے 5سال قبل ملتان میں گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں سستے پلاٹوں کے نام پر ملتان کے سادہ لوح رہائشیوں سے ایک بہت بڑا تقریباً 10ارب کا میگا فراڈ کیا جس پر تاحال تمام متعلقہ ضلعی سرکاری ادارے مکمل طور پر خاموش ہیں اور اس فراڈ گلبرگ ایگزیکٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے تقریباً 7000 سے زائد پلاٹ متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پراورلوگ اپنا گھر اپنی چھت کا خواب دیکھتے دیکھتے تھک گئے ہیں اور اب خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔ اس کالونی کا مالک اصغر علی گورمانی جوکہ بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے البتہ اس کالونی کے مینجنگ ڈائریکٹر زین مرتضیٰ شاہ کو قومی احتساب کے ادارے نے گرفتار کر رکھا ہے اور اس سے تفتیش و تحقیقات جاری ہیں۔ہماری وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف،وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نوازسے اور چیف مارشل سید عاصم منیر صاحب سے پرزور اپیل ہے کہ پلاٹوں و کالونیوں کے نام پر لوٹ گھسوٹ کرنے والے اسطرح کے جعلی رئیل اسٹیٹ مافیاز کیخلاف سخت ایکشن لیں اور سخت قانون سازی کریں تاکہ آنے والے وقت میں کبھی کوئی مافیا کسی عام آدمی سے فراڈ کرنے کا سوچے بھی نہیں۔اجلاس میں مظہر اقبال، محمد ذوہیب، محمد ذوالمکارم، ذیشان حیدر، علی رضا سنڈھل، غلام عباس و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔