اہلبیتؓ نے دین اسلام کو مسخ ہونے سے بچایا اور پوری انسانیت کو ہدایت دی:خاور شفقت بھٹہ و سید طالب حسین پرواز
ملتان : آل محمدﷺ کے دور حیات میں چند ظالم حکمرانوں نے قیادت تک بشریت کو ہدائت اور نجات کے حامل آئین یعنی دین اسلام کو مسخ کردیا تھا جس کے جواب میں اہلبیت محمد ﷺ نے حکومت وقت کو فساد کا سرچشمہ سمجھتے ہوئے انسانیت کی نجات کا واحد راستہ حکومت کے خلاف قیام جانتے ہوئے اسلامی انسانی اقدار کے خلاف حکومت پر اعتراض کو اپنی شرعی ذمہ داری سمجھا اور اسلام کو نابودی سے نجات دلاکر پوری انسانیت کو ہدایت اور نجات بخشی یہ بات تحفظ عزاداری کونسل پاکستان کے مرکزی صدر وممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب خاور شفقت بھٹہ اور مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے سید حسن عباس رضوی کے زیراہتمام امام بارگاہ بابا تلوار شاہ پر چہلم حضرت امام حسین ؓ کے سلسلہ میں برآمد ہونے والے علم وذوالجناح کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے اپنے مشترکہ خطاب میں کہی اس موقع پر صدرالدین گیلانی،فیاض خان، اصغر علی قریشی ہاشمی، عباس علی قریشی ہاشمی، ڈاکٹر شیخ سعادت نواز، ظہور حسین، سید رفاقت حسین، سید عمران مشہدی، منیر حسین، محمد عمران جوئیہ، عدنان خان شریک تھے۔




































Visit Today : 418
Visit Yesterday : 511
This Month : 10812
This Year : 58648
Total Visit : 163636
Hits Today : 4518
Total Hits : 803944
Who's Online : 2






















