ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین قصوری کا خطاب: آزادی تشکر و عظمت کے ساتھ منائی جا رہی ہے

ملتان (صفدربخاری سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کے زیر اہتمام جشن آزادی معرکہء حق اور بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ٹی ہاوس میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد حسین قصوری نے کہا کہ آج پوری قوم
یومِ آزادی تشکر و عظمت کے ساتھ منا رہی ہے، حصول آزادی اور اس سے بڑھ کر ملک و قوم کی تعمیر کے مراحل مسلسل جہد کا کٹھن سفر ہے، ۔ اگرچہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد جناح نے بطور گورنر جنرل صرف 13 ماہ یہاں کی باگ دوڑ سنبھالی تاہم پاکستان کو مستحکم کرنے میں انکی اور دیگر زعماء کی جدوجہد مثالی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 78 سالوں سے ہماری نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، عملی تربیت اور بہادری کی مرہون منت ہے، دشمن کے ہر وار کو قوم نے اتحاد ، یگانگت اور ہماری قومی یکجہتی نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر وطن کے دفاع کو مزید تقویت دی ہے۔ اس عبرتناک ہزیمت نے روایتی حریف کو ہر محاذ پر ناکوں چنے چبوائے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ آزادی دنیا کی عظیم
ترین نعمت ہے جس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ٹیکسیشن آفیسرز عبدالمجید قریشی، اسد اللہ خان، چوہدری نفیس احمد، علیم اختر اور مسعود احمد قریشی نے آزادی کے حصول کے لیے مشاہیر پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر تمام انسپکٹرز کلرکس کانسٹیبلز اور دیگر سٹاف ممبران کی شرکت تلاوت حافظ محمد وارث نعت رسول مقبول ماجد کریم کو اعزاز حاصل ہوا،






































Visit Today : 407
Visit Yesterday : 511
This Month : 10801
This Year : 58637
Total Visit : 163625
Hits Today : 4267
Total Hits : 803693
Who's Online : 4






















