پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے معرض وجود میں آیا ، اللہ کے فضل سے ہمیشہ قائم رہے گا:ایس پی کینٹ کائنات اظہر
ملتان(صفدربخاری سے) ایس پی کینٹ کائنات اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے معرض وجود میں آیا اور اللہ کے فضل سے ہمیشہ قائم رہے گا پاکستان کی طرف جب بھی کسی نے میلی نظر سے دیکھا تو پوری قوم نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کے خواب چکنا چور کردیے اور اس کی حالیہ مثال معرکہ حق ہے کہ جس میں افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحفہ خداوندی ہے یوم آزادی درحقیقت یوم تجدید عہد کا دن ہے یہ دن ہمیں ان لاکھوں قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت ہمیں پاکستان جیسی نعمت حاصل ہوئی ہے۔ نئی نسل پر یہ بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کروائیں کیونکہ وہی پاکستان کا مستقبل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل سکول میں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پرنسپل مسز نازش عروج نے کہا کہ ہمیں آج کی نسل نو کو پاکستان کی آزادی کے بارے میں بتانا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو بھی پاکستان سے پیار ہو اور اس کی قدر و قیمت سے واقف ہوں انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ تعلیم کے ذریعے ہی پاکستان کی کو ترقی کی جانب گامزن کر سکتے ہیں تقریب میں بچوں کے والدین نے کہا کہ کافی عرصے سے ملتان میں ایک اچھے تعلیمی ادارے کی ضرورت تھی جو کہ آج پوری ہو گئی ہے اور 14 اگست کو تعلیمی سیشن کا آغاز خوش آئند ہے اور ملتان اور جنوبی پنجاب کے بچوں کو ایک اچھے ماحول اور تجربہ کار اساتذہ کے زیرِ نگرانی اچھی تعلیم و تربیت ملے گی آخر میں مہمانِ خصوصی ایس پی کینٹ نے پرنسپل، اساتذہ اور بچوں کے والدین کے ہمراہ یومِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا۔






































Visit Today : 407
Visit Yesterday : 511
This Month : 10801
This Year : 58637
Total Visit : 163625
Hits Today : 4272
Total Hits : 803698
Who's Online : 4






















