چیمبر آف پاکستان تاجر اتحاد آل پاکستان کے مرکزی صدر ملک خالد بھٹہ کی سینیئر سیاستدان جہانگیر خان ترین سے یوم آزادی کے موقع پر ملاقات
ملتان(صفدربخاری سے) چیمبر آف پاکستان تاجر اتحاد آل پاکستان کے مرکزی صدر ملک خالد بھٹہ نے سینیئر سیاستدان جہانگیر خان ترین سے یوم آزادی کے موقع پر ملاقات کی، جس میں ملکی حالات، معاشی ترقی، قومی یکجہتی اور دفاع پاکستان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس ملاقات میں انہوں نے یوم آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سالمیت کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔جہانگیر خان ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسے کہ ہمارے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اگر دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ہمیں اپنی فوج، اپنی قیادت اور اپنی قوم پر فخر ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہے، اور رہے گا۔اس موقع پر ملک خالد بھٹہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہم ہر پلیٹ فارم پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھارت کو چار گھنٹے کے اندر اندر منہ توڑ جواب دے کر جنگ بندی پر مجبور کیا، اس پر ہمیں اپنی عسکری قیادت پر فخر ہے۔ملاقات میں یہ عزم دہرایا گیا کہ تاجر برادری، سیاست دان، بیوروکریٹس اور عسکری قیادت سب ایک پیج پر ہیں اور رضاکارانہ طور پر ملک کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔چیمبر آف پاکستان تاجر اتحاد آل پاکستان کے پلیٹ فارم سے ملک کی معاشی بہتری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔






































Visit Today : 407
Visit Yesterday : 511
This Month : 10801
This Year : 58637
Total Visit : 163625
Hits Today : 4276
Total Hits : 803702
Who's Online : 4






















