ملتان : کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیراہتمام یومِ پاکستان کے موقع پر امن مشاعرے کا انعقاد کیا گیاجس میں جنوبی پنجاب بھر سے نامور شعراءکرام نے شرکت کی تقریب کی صدارت چیئرمین کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان اور بشپ آف ملتان، بشپ یوسف سوہن نے کی۔ تقریب میں فادر ڈینیئل تاج، ایگزیکٹیو سیکریٹری سیموئیل کلیمنٹ، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، پروفیسر عبدالماجد وٹو، سرفراز کلیمنٹ۔امروز گل، بشارت عباس قریشی، علامہ عبدالحنان حیدری، پیر عبید صدرپوری۔اور شازر گل سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں جبکہ مشاعرے کی نشست کی صدارت معروف شاعر رضی الدین رضی نے کی شعراءمیں جاوید یاد، گل نسرین، شہزاد فرانسس منتظر، ندیم ناجد، احسان ماہی اور صائمہ اعجاز،نوشین فاطمہ ،کبری ہاشمی ،نذر فرید بودلہ ،جاوید چاون ،رضوان بابر اور تنویر ساغر سمیت دیگر نے اپنے کلام پیش کیے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بشپ یوسف سوہن نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار انتہائی اہم اور قابلِ فخر ہے آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ وطن ہم سب کا ہے، اور اس کی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے لیے ہر شہری کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ ادبی تقریبات معاشرے میں برداشت اور ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں، اور شاعری اس پیغام کو دلوں تک پہنچانے کا سب سے مو ¿ثر ذریعہ ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے ایگزیکٹیو سیکریٹری سیموئیل کلیمنٹ نے کہا ہے کہ امن رواداری اور بھائی چارہ ملک کی ترقی کی بنیادی ضرورت ہے اور اس مشاعرے کا مقصد بھی تمام مذاہب اور طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے تقریب کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔ شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ محبت، امن اور بھائی چارے کے پیغام کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے یہ مشاعرہ نہ صرف ایک ادبی تقریب تھی بلکہ ایک ایسی علامت بھی تھی جو ثابت کرتی ہے کہ ادب، فن اور مکالمہ معاشرے کو قریب لانے کی طاقت رکھتے ہیں۔