ملتان: کمبوہ پلازہ کا شاندار افتتاح، کاروباری و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت
ملتان: کمبوہ پلازہ بالمقابل گورنمنٹ پائلٹ سکول ملتان کا افتتاح شیخ امین الدین ایم ڈی چیئرمین فوم انڈسٹریز لاہورشیخ محی الدین اورانتظار حسن نے اپنے دست مبارک سے کیااس موقع پر کمبوہ پلازہ کے مالک ملک عثمان کمبوہ ،ملک عمر کمبوہ ،ملک عابد کمبوہ سمیت انجمن تاجران کے رہنماءملک طیب آرائیں ، اصغر بلوچ ،شیخ محمد عثمان ،ملک فاروق کمبوہ ،سلیم بھٹہ ،شاہ ویز ،شب خیز ،ملک عابد حسین بھٹہ ،بیرسٹر اسماعیل وقاص ،میاں فیاض ،مہر سجاد ،ریاض بھٹی و دیگر نے شرکت کی ، مینجگ ڈائریکٹر چیئرمین فوم شیخ امین الدین نے کہا ہے کہ ملک عثمان کمبوہ کے والد اور میرے والد کا دوستی کا تعلق تھاآج یہ تعلق تیسری نسل تک منتقل ہو گیا ہے ملتان میں ان سے ہمارا تعلق کاروبار کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا تعلق ہے ،ہمارا یہ وراثتی تعلق ہمیشہ قائم رہےگاانہوں نے کہا ہے کہ کمبوہ پلازہ ملتان کے کاروباری حلقہ میں ایک خوبصورت اضافہ ہے ، ملک عثمان کمبوہ نے کہا ہے کہ ہم نے کمبوہ پلازہ کو نیک نیتی اور خوبصورت انداز میں بنایاہے اس پلازے میں چیئرمین فوم کی تمام ورائٹی کے ساتھ ساتھ بہترین فرنیچراور انٹیریر کی جدید ترین ورائٹی بھی کسٹمر کے لئے موجود ہوگی۔




































Visit Today : 418
Visit Yesterday : 511
This Month : 10812
This Year : 58648
Total Visit : 163636
Hits Today : 4520
Total Hits : 803946
Who's Online : 2






















