منظور آباد میں جشنِ آزادی کی شاندار تقریب، کیک کاٹا گیا، پرچم کشائی اور خطابات
ملتان : انجمن تاجران منظور آباد کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی پاکستان انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا گیا۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔تقریب کی صدارت انجمن تاجران منظورآباد کے صدر اشرف پہلوان انصاری نے کی ،جبکہ مہمان خصوصی آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر و جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ تھے ، تقریب میں جنرل سیکرٹری رانا راشد، سینئر نائب صدر محمد طارق شریف، سرپرستِ اعلیٰ عبد الستار انصاری، گروپ لیڈر عباس انصاری، چیئرمین محمد رفیق بٹ، نائب صدور خادم حسین انصاری، عبد الستار سندھو، شہباز انصاری، جوائنٹ سیکرٹری باؤ ندیم، انفارمیشن سیکرٹری احسن اختر انصاری، ایڈیشنل سیکرٹری محمد قاسم، فنانس سیکرٹری وسیم جمال، شعیب اشرف انصاری، صاحبزادہ جہانزیب اشرف، مزمل انصاری، صبغت اللہ انصاری اور ضیاء انصاری سمیت بڑی تعداد میں تاجران شریک ہوئے،اس موقع پر صدر انجمن تاجران اشرف پہلوان انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی اور اسے معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، تاجر برادری پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ہم سب کو اتحاد و یگانگت کے ساتھ وطنِ عزیز کی خدمت کرنی ہے، آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر و جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، اور اس کی ترقی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ تاجر برادری نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک کا ساتھ دیا ہے اور ان شاءاللہ آئندہ بھی وطن کے استحکام اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی،تقریب میں ملک کی سلامتی کے نعرے لگائے گئے اور شرکاء نے آزادی کی خوشی میں ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔






































Visit Today : 407
Visit Yesterday : 511
This Month : 10801
This Year : 58637
Total Visit : 163625
Hits Today : 4274
Total Hits : 803700
Who's Online : 4






















