جشنِ آزادی کے موقع پر انجمن تاجران دہلی گیٹ سرکلر روڈ کی تقریب، کیک کاٹا گیا
ملتان : انجمن تاجران دہلی گیٹ سرکلر روڈ دولت گیٹ کے زیرِاہتمام یومِ آزادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے میزبان انجمن تاجران دہلی گیٹ سرکلر روڈ دولت گیٹ کے صدر چوہدری عثمان جٹ تھے جنہوں نے جشنِ آزادی کا کیک کاٹا ،اس موقع پر آل پاکستان انجمن تاجران ملتان شہر و جنوبی پنجاب کے صدر عارف فصیح اللہ، نعیم انصاری، صبغت اللہ، عبداللہ انصاری، ڈی ایس پی ہارون محمود، ایس ایچ او سجاد گجر، جنرل سیکرٹری سلیم بھٹی، حاجی اسلم، اشرف پہلوان، رانا ارشد، صدر منیب سمیت دیگر تاجر رہنما اور معززین بھی بڑی تعداد میں شریک تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن تاجران دہلی گیٹ سرکلر روڈ چوہدری عثمان جٹ نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا، آج کا دن ہمیں اُن قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی میں تاجروں کا کردار انتہائی اہم ہے،موجودہ حالات میں تاجروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانی ہوں گی تاکہ معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں، انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک و قوم کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ملک کی بہتری اور عوام کی سہولت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، انہوں نے نوجوان تاجروں پر زور دیا کہ وہ دیانت داری، خدمت اور محنت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ پاکستان کو دنیا میں ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنایا جا سکے،تقریب میں پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کی خوشحالی اور معاشی استحکام کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔





































Visit Today : 417
Visit Yesterday : 511
This Month : 10811
This Year : 58647
Total Visit : 163635
Hits Today : 4496
Total Hits : 803922
Who's Online : 5






















