ملتان: پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ملتان سٹی کی جانب سے جشن آزادی 14 اگست کے سلسلے میں گزشتہ روز جمعرات شام 4 بجے ضلع کونسل کے کمیٹی روم میں پُروقار تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا، تقریب کی صدارت سٹی صدر ثروت خان اور سٹی جنرل سیکرٹری فہیمیدہ چوہان نے کی، جبکہ سٹی کی تمام یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کارکنان نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ثروت خان نے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے، اس کی حفاظت اور تعمیر و ترقی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے، خواتین ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ملک و قوم کی خدمت کرتی رہیں گی، سٹی جنرل سیکرٹری فہیمیدہ چوہان نے کہا کہ قائد نواز شریف اور مریم نواز شریف کا وژن پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور خواتین کو بااختیار بنانے سے جڑا ہوا ہے، شعبہ خواتین اپنے قائدین کی رہنمائی میں ملک کی بہتری کے لیے سرگرم عمل ہے،سٹی انفارمیشن سیکرٹری افشین بٹ نے کہا کہ جشن آزادی تجدید عہد کا دن ہے، ہم سب کو اپنی آنے والی نسلوں کے لیے پاکستان کو مزید مضبوط اور خوشحال بنانا ہوگا، مسلم لیگ (ن) خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، قریب میں شریک خواتین میں سعیدہ، بشریٰ بی بی، ہاجرہ بیگم، اصغری مسعود، عذرا، شبانہ، رابعہ، کرن شہزادی، سمیرا سمیت دیگر خواتین بھی شامل تھیں ،شرکاء نے ملی نغموں کے ساتھ تقریب کو جاندار بنایا اور پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔