ملتان: سرائیکی قوم پرست رہنماؤں کا جشنِ آزادی کی مناسبت سے مرکزی دفتر میں پُروقار تقریب کا انعقاد ، مہر مظہر عباس کات اور ملک جاوید چنڑ کا قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد
ملتان : یوم آزادی کی 78 سالگرہ کے موقع پر سرائیکی قوم پرست راہنماؤں مہر مظہر عباس کات ،ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ ،شریف خان لشاری،شعیب خان بلوچ،اشرف خان لنگاہ ،ندیم خان بلوچ ،ملک سلیم عباس بوسن ،نعیم خان بلوچ و دیگر نے جشن آزادی کامرکزی آفس میں کیک کاٹا اور پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔اس موقع پر قوم پرست سرائیکی راہنماؤں نے پاکستان زندہ باد کی پرجوش نعرے بازی کی ۔مہر مظہر کات اور ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آذادی کی 78 سالگرہ کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مظبوط کرنے کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا چاہیے تاکہ دشمن کبھی بھی میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے ۔انہوں نے کہا کہ آٹھ کروڑ سرائیکی عوام پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ قربانی کے جذبے کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی




































Visit Today : 418
Visit Yesterday : 511
This Month : 10812
This Year : 58648
Total Visit : 163636
Hits Today : 4505
Total Hits : 803931
Who's Online : 7






















