ملتان:  مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے لیے ہمارے بزرگوں نے پیش بہا قربانیاں دی لیکن ہم نے ان کی قدر نہیں کی اپ وقت سوچنے کا نہیں بلکہ ملکی ترقی و خوشحالی اور غریب قوم کو بحرانوں سے نجات کے لئے عملی اقدامات کرنے کا ہے حکومت ملک کی 26 کروڑ سے زائد غریب عوام مہنگی بجلی،ادویات،گیس،اشیائے خوردونوش وصرف کی قیمتوں میں ہنگامی بنیادوں پر بھرپور ریلیف دینے کے لیے کردار ادا کرے لاکھوں چھوٹے تاجر حکومت پاک فوج،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج اور پولیس کے جوانوں کی بیش بہا قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ایس پی سٹی مہر سعید سیال نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال سمیت دیگر اکابرین کی جدوجہد اور بیش بہا قربانیوں کے نتیجے میں الگ وطن عزیز پاکستان بنا تاجر برادری کی جانب سے یوم جشن آزادی کے موقع پر پوری قوم کو یوم جشن ازادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انجمن تاجران چوک شہیداں پرانی سبزی منڈی کے صدر رانا اویس علی نے کہا کہ 14 اگست بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ہمیں ازادی کی قدر کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران چوک شہیداں پرانی سبزی منڈی کے صدر رانا اویس علی کے زیر اہتمام چوک شہیداں چوک پر یوم جشن ازادی کی تقریب کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پر صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر،ڈی ایس پی دہلی گیٹ محمد ہارون، ایس ایچ او بوہر گیٹ سید علی گیلا نی، ایس ایچ او حرم گیٹ عامر سعید ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، ملتان ڈوثزن کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر لنگاہ،رانا محمد علی عرف ممی، سرپرست حسن بٹ،نائب صدر بلال خان، نائب صدر شیخ ماجد،ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری حامد بھٹہ،سیکرٹری اطلاعاعت ملک منصور،رانا یوسف علی،رانا مشتاق، رانا سلیم سرور، رانا محمد عزیر،رانا محمد آصف، رانا کلیم سرور،شیخ نذیر،حافظ زبیر،سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ وطن عزیز پاکستان کے لئے ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔