ملتان کے تمام لائنز کلبز کی جانب سے پاکستا ن کی جشن آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹنے اور پرچم کشائی کی تقر یب
ملتان: لائنز کلب انٹر نیشنل ڈسٹر کٹ 305 این ون پاکستان زیر اہتمام ملتان کے تمام لائنز کلبز کی جانب سے پاکستا ن کی جشن آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹنے اور پرچم کشائی کی تقر یب منعقد ہوئی تقریب سے ڈسٹر کٹ گورنر لائنز کلبز انٹر نیشنل پاکستا ن ڈا کٹر نثار احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے آزادی ایک نعمت ہے خوش نصیب قومیں اس نعمت کا مزہ لیتی ہیں۔ جشن آزادی کی تقریبات قومی وملی جوش و جذبہ سے منانا چاہیے پا کستا ن کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کے لیے اصلاحی فلاحی اور سماجی سر گر میوں کا انعقاد وقت کا اہم ضرورت ہے لہٰذا پاکستا ن کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے ہمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تقریب میں، لائنزکلبز پاکستان کے سابق سر براہ محمد افضل سپرا،محمد اعظم چوہدری، جی ایم ٹی لائنز کلبز انٹر نیشنل پاکستان چوہدری الطاف شاہد، محمد زاہد،پروفیسر حمید رضا صدیقی،چوہدری ذوالفقار علی،سبحان نثار، رفعت اعظم،عا لیہ افضل، عمران خالد،پروفیسر اعظم، میاں شکیل، ملک امجد، حاجی عمر بھٹہ،شیخ اشفاق احمد، عاصمہ ارسلان، ساجد مجید ہاشمی،ثاقب زیدی،پروفیسر امجد رامے، فہیم ستار شیخ،محمد زوہیب، عمران رضا جعفری،حفیظ احمد ملک،شیخ بلال، خلیل الرحمن شاہد،عبد اللہ، ودیگر لائنز کلبز کے ممبران نے شر کت کی۔






































Visit Today : 407
Visit Yesterday : 511
This Month : 10801
This Year : 58637
Total Visit : 163625
Hits Today : 4270
Total Hits : 803696
Who's Online : 5






















