ملتان(صفدربخاری سے) انجمن تاجران حضوری باغ روڈ کے زیر اہتمام 14 اگست یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک پُروقار تقریب صدر غلام زکریا قریشی کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ اس موقع پر صدر غلام زکریا قریشی کی قیادت میں شرکاء نے پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ملکی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔ تقریب میں سربراہ گروپ میاں جمیل ناصر، چیئرمین منور قریشی، جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم، سینئر نائب صدر آصف بلوچ، مرکزی نائب صدر شہباز قریشی، چیف آرگنائزر شیخ عبدالحمید، غلام عباس، آصف لقمان، حامد خان، بابر قریشی، اظہر حسین، کاشف خان، خرم قریشی، شبر احمد، احمد عقیل، محمد طلحہ اور دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔ شرکاء نے اپنے خطاب میں کہا کہ جشنِ آزادی کا دن ہمیں اتحاد، قربانی اور محنت کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وطنِ عزیز کی خوشحالی اور ترقی کے لیے تاجر برادری ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ فضا “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی اور قومی پرچم لہرائے گئے۔