محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں یومِ آزادی کی تقریب کا انعقاد

ملتان: محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کیمپس قاسم پور بی سی جی چوک میں 14اگست یومِ آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پروائس چانسلر داکٹرپروفیسر طاہرسلطان نے رجسٹرار ڈاکٹرپروفیسر عاصم عمرسمیت یوای ٹی ملتان کی انتظامیہ کے ہمراہ پرچم کشائی کی جس کے بعد ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طلباء، فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان نے کی۔ تقریب کا آغاز طلباء کی جانب سے ملی نغموں اور پرجوش تقاریر سے ہوا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا جس سے فضا حب الوطنی کے جذبے سے معمور ہوگئ پاکستان زندہ باد کے نعروں نے ایک سحرطاری کردیا ۔تقریب میںوائس چانسلر اور رجسٹرارنے کیک کاٹ کر آزادی کی خوشیاں منائیں اور شرکاء کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ14 اگست کا دن ہمارے بزرگوں کی جانب سے دی گئ قربانیوں کی یاد دلاتا ہےجن کی قربانیوں کےباعث آج ہم آذاد قوم ہیںاور ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔تقریب کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا، جس میں ملک کی سلامتی، یکجہتی اور ترقی کیلئے دعا کی گئی ۔






































Visit Today : 407
Visit Yesterday : 511
This Month : 10801
This Year : 58637
Total Visit : 163625
Hits Today : 4265
Total Hits : 803691
Who's Online : 4






















