لوکل گورنمنٹ ملتان سٹی،،،پیدائش و اموات کے کمپیوٹرائزڈ سرٹیفیکیٹس کے حصول کی اہمیت و افادیت کے لئے آگاہی سیمینار
ملتان : لوکل گورنمنٹ ملتان سٹی کے زیر اہتمام پیدائش و اموات کے کمپیوٹرائزڈ سرٹیفیکیٹس کے حصول کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لئے عوامی آگاہی سیمینار رضا ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت اسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی عبدالسمیع شیخ نے کی۔ سیمینار میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن ظہور حسین بھٹہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان سٹی میڈم حلیمہ سعدیہ، نادرا ساو¿تھ پنجاب کے ریجنل ہیڈ سلمان آفاق، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ایم عدنان ظفرخان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان، کوارڈینیٹر سی ایم پنجاب عمر فاروق بھٹی، یونین سیکرٹریز شاہد طفیل ،خلیل ثاقب، مرزا شرافت، راو¿ خالد ممتاز، محمد سلیم ، مظہر ، اعجاز حسین ، سجاد حیدر ، محمد اشرف چوہان و دیگر افسران شریک ہوئے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی عبدالسمیع شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیدائش اور اموات کا بروقت اندراج ہر شہری کا حق اور ذمہ داری ہے یہ صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ آپ کے اور آپ کے خاندان کے قانونی تحفظ کی ضمانت ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے 7 سال تک اندراج اور سرٹیفیکیٹس کے اجرا کی تمام فیسیں معاف کر دی ہیں، یہ سہولت ہمیشہ نہیں رہے گی، اس لیے شہری آج ہی اپنی رجسٹریشن مکمل کرائیں،انہوں نے زور دیا کہ بروقت رجسٹریشن سے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلہ، شناختی کارڈ کا اجرا، وراثتی امور، بیرون ملک ویزہ اور دیگر قانونی معاملات میں آسانی ہوتی ہے، تاخیر نہ کریں، یہ عمل تیز، آسان اور شفاف ہے، یونین کونسل کے دفاتر یا آن لائن سسٹم سے فوراً اندراج کروائیں،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ظہور حسین بھٹہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اس پورے عمل کو نہایت شفاف اور آسان بنا دیا ہے، اب شہری اپنی یونین کونسل میں جا کر یا آن لائن درخواست دے کر یہ سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ بروقت اندراج سے سرکاری ریکارڈ درست اور مکمل رہتا ہے جس سے منصوبہ بندی، اعدادوشمار اور ترقیاتی سکیموں کی تیاری میں آسانی ہوتی ہے اور بروقت ریکارڈ حکومتی منصوبہ بندی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے ،انہوں نے بتایا کہ سات سال بعد کی پیدائش کے اندراج پر 200 روپے اور تاخیری اموات کے اندراج پر 1000 روپے فیس مقرر کی گئی ہے، سیمینار میں نادرا ساو¿تھ پنجاب کے ریجنل ہیڈ سلمان آفاق، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ایم عدنان ظفرخان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالعزیز خان، کوارڈینیٹر سی ایم پنجاب عمر فاروق بھٹی اور اسٹنٹ ڈائریکٹر میڈم حلیمہ سعدیہ نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ یہ سرٹیفیکیٹ نہ صرف قانونی شناخت کے لیے ناگزیر ہیں بلکہ تعلیمی داخلوں، سرکاری ملازمت، وراثتی امور، بینک اکاو¿نٹ کھلوانے اور دیگر شہری سہولیات کے لیے بھی بنیادی ضرورت ہیں۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی پیدائش کے فوراً بعد اور کسی بھی عزیز کے انتقال پر مقررہ وقت میں کمپیوٹرائزڈ سرٹیفیکیٹ ضرور بنوائیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے ، آ خر میں شرکائ میں آگاہی مواد تقسیم کیا گیا، رجسٹریشن کے عملی طریقہ کار سے متعلق سوالات کے جوابات دیے گئے اور شہریوں کو موقع پر ہی درخواست فارم فراہم کئے گئے ، تقریب میں مختلف محکموں کے افسران، اساتذہ، معززین علاقہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کے آخر میں شرکا نے رضا ہال لان میں پودے لگائے جس کے راو¿ خالد ممتاز سیکرٹری یونین کونسل نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔





































Visit Today : 421
Visit Yesterday : 511
This Month : 10815
This Year : 58651
Total Visit : 163639
Hits Today : 4626
Total Hits : 804052
Who's Online : 6






















