ملتان:  مرکزی چیف آرگنائزر ریلوے انقلابی یونین و ضلعی صدر پیپلز لیبر بیورو ملتان سید مبشر حسین کی میزبانی میں ان کی رہائش گاہ پر یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منانے کے لئے تقریب منعقد ہوئی، تقریب کی صدارت ڈویڑنل صدر پیپلز لیبر بیورو ملتان مہر نادر سلطان گنپال نے کی، جبکہ مہمان خصوصی ڈویڑنل سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن ایم سلیم راجہ تھے، تقریب میں ڈویژنل جنرل سیکرٹری ریلوے انقلابی یونین رانا محمد افضل، ملک خلیل راں ، اسلم بھٹی، ملک اللہ بخش بھٹہ، ملک ممتاز، نعیم، عبدالرزاق، حیدر خان اور گلوکار زمان اکبر خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی، مہمان خصوصی ایم سلیم راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ یومِ آزادی قربانی، اتحاد اور حب الوطنی کا پیغام دیتا ہے، پاکستان کو سنوارنے اور مستحکم کرنے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام اور محنت کش طبقے کے حقوق کے لیے جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی یہ مشن جاری رہے گا، صدرِ تقریب مہر نادر سلطان گنپال نے کہا کہ یومِ آزادی صرف خوشی کا دن نہیں بلکہ اپنے عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے۔ محنت کش طبقہ پاکستان کی ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے اور پیپلز لیبر بیورو ہمیشہ مزدوروں کے مسائل اجاگر کرنے اور ان کے حل کے لیے جدوجہد کرتا رہے گا ،میزبان سید مبشر حسین نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، اس کی حفاظت اور خوشحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ریلوے کے مزدور شب و روز ملک کی خدمت میں مصروف ہیں اور ان کی محنت کا اعتراف کرنا وقت کی ضرورت ہے، تقریب کے اختتام پر ملک و قوم اور افواجِ پاکستان کی سربلندی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔