معرکۂ حق میں کامیابی، ایم کیو ایم پنجاب کمیٹی کا 14 اگست پر خصوصی تقریبات کا فیصلہ
ملتان(صفدربخاری سے) ایم کیو ایم پنجاب کمیٹی ،لاہور زون کمیٹی ، لاہور ڈسٹرکٹ
کمیٹی کی 14اگست کے حوالے سے اہم میٹنگ زیر صدارت چوہدری عابد علی گجر صدر پنجاب منعقد ھوئی جس میں سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے 14 اگست کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بتایا کہ لاھور سمیت پورے پنجاب میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منایا جاۓگا ۔ اس بار آزادی کی خوشیاں اس لئے بھی زیادہ جوش سے منائی جارہی ہیں کیونکہ معرکہ حق میں ھماری پاک افواج نے انڈیا کو یادگار شکست فاش سے دوچار کیا ھے ۔ 14 اگست وہ تجدید عہد وفا کا دن ہے جس پاکستان میں ہم ازادانہ اس ملک میں اپنی نسلوں کی بقا کی خوشحالی منا رہے ہیں یہ 20 لاکھ جانوں کے نذرانے کے عوض ہمیں یہ خوبصورت پاکستان حاصل ہوا ہے یہ ہمیں اپنے نسلوں کو بتانا ہوگا تاکہ پاکستان سے وہ محبت کرتے ہوئے اس ملک کو ترقی کی راہ پہ گامزن کر سکیں مشاورت کے بعد یہ طے پایا کہ 14اگست کو صبح 8بجے پنجاب ہاؤس میں پرچم کشائی ھو گی اور یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا جائے گا 10بجے پنجاب کمیٹی ، لاہور زون کمیٹی ،لاہور ڈسٹرکٹ کمیٹی کی اہم میٹنگ ھو گی جس میں تمام زمہ داران /کارکنان اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے 12بجے وفد کی صورت میں مزار اقبال پر حاضری اور خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ھو گی میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ھوا جو آفس سیکرٹری پنجاب نے ادا کی صدر پنجاب کمیٹی، سیکرٹری جنرل پنجاب کمیٹی ،صدر لاہور زون ، صدر سوشل فورم پنجاب، سینئر نائب صدر پنجاب شعبہ خواتین ، سیکرٹری جنرل لاہور ڈسٹرکٹ ،SVPلاھور ڈسٹرکٹ نے 14اگست کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام ساتھی آپس میں رابطہ رکھیں اور 14اگست کی تقریب کے حوالے سے تمام زمہ داران اور کارکنان بھرپور شرکت کریں۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ایم کیو ایم کے ذمہداران و کارکنان بھی بھرپور جوش و خروش کے ساتھ یوم آزادی معرکہ حق منائیں





































Visit Today : 416
Visit Yesterday : 511
This Month : 10810
This Year : 58646
Total Visit : 163634
Hits Today : 4490
Total Hits : 803916
Who's Online : 5






















