پاکستان کو درپیش مسائل کا حل قائد اعظم، بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے نظریات میں مضمر ہے: حبیب اللہ شاکر
ملتان (صفدربخاری سے) سابق صدر ہائی کورٹ بار حبیب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سنگین معاشی مسائل سے دوچار ہے اور ان سے نجات کا واحد راستہ قائداعظم محمد علی جناح، ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہے ،انہوں نے کہا کہا کہ اگر چہ ہم نے بھارت کے خلاف جنگ میں عوام اور افواج پاکستان کی مدد سے کامیابی حاصل کی، لیکن یہ سمجھ لینا کہ اس جیت سے ملک سے غربت، جہالت، بے روزگاری اور بے انصافی ختم ہو گئی ہے، حقیقت سے دور بات ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ ملک سے غیر منصفانہ نظام کو ختم کیا جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم پاکستان کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بار ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ نظام کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا، پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا، 78 سال گزرنے کے باوجود ہم ان سے محروم ہیں ،قائداعظم پاکستان کو خوشحال، لبرل اور تعصبات سے پاک ریاست دیکھنا چاہتے تھے مگر آج اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، کشمیری اب بھی آزادی سے محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت، جو خود کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا، یو این او کی کسی قرارداد پر عمل کرنے کو تیار نہیں اور اسرائیل کا اتحادی ہے، بھارت کو حالیہ جنگ میں اسرائیل کی بھرپور مدد حاصل تھی، لیکن پڑوسی ملک چین کے تعاون اور پاک فوج کی بہادری کے باعث وہ شکست سے دوچار ہوا۔ تقریب کی صدارت مرزا عزیز اکبر بیگ ممبر پنجاب بار کونسل نے کی، جبکہ نشید عارف گوندل، زوار حسین قریشی، جاوید اقبال انصاری،بشری نقوی ،سمیرا صدیق، اللہ نواز وینس ،بابرسوئکارنو، منظور قادری، میاں خالد رانا، محسن ملک، مرید حسین و دیگر وکلاءنے بھی شرکت کی۔





































Visit Today : 426
Visit Yesterday : 511
This Month : 10820
This Year : 58656
Total Visit : 163644
Hits Today : 4756
Total Hits : 804182
Who's Online : 6






















