ملتان: کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سردار عاطف سلطان نے کنک منڈی کینٹ میں جشن آزادی تقریبات وشجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے سول سوسائٹی تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا آزادی بہت بڑی نعمت ہے آزادی کی قدر کرنی چاہیے وطن عزیز پاکستان کے یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے اور پاکستان کو سر سبز و شاداب بنانے کیلئے کینٹ بورڈ ملتان کی طرف سے مہم کا آغاز کیا ہے شہریوں کو چاہیے مہم کا حصہ بنیں اور ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے اپنا اپنا حصہ ڈالیں اس مرتبہ جشن آزادی کی خوشیاں اس لیے بھی اہمیت کی حامل ہیں ھماری افواج نے معرکہ حق میں ناقابل فراموش کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا وقار پوری دنیا میں سربلند کیا ہے ھماری افواج کے غازی اور شہداءہمارا فخر ہیں ہم معرکہ حق کے شہداءاور غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اس دوران کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر نے بچوں میں پودے اور قومی پرچم تقسیم کیے اور ملکی استحکام سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی تقریب میں ممبر کینٹ بورڈ و ضلعی ممبر امن کمیٹی محمد یعقوب شیرا نے کہا سول سوسائٹی کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سردار عاطف سلطان اور پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ کی ممنون ہے یوم آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے شجرکاری مہم شروع کی ہے کینٹ کے رہائشی شجرکاری مہم کا بھرپور حصہ بنیں گے تقریب میں گارڈن سپر وائزر چوہدری ظہیر ، معظم وحید خواجہ ، کلب عابد خان ، وقار خلیل ، جبیب اللہ بابر ، سابق اسسٹنٹ سیکرٹری طارق خان ، خواجہ دلشاد احمد ، غضنفرملک سمیت تاجروشہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔