سندھ حکومت ڈمپر مافیا کے سامنے بے بس، حافظ نعیم الرحمان کا الزام
لاہور : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ڈمپر، ٹرالراور ٹینکر حادثوں میں کراچی کے شہری مسلسل جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت تمام تر اختیارات و وسائل کے باوجود مکمل ناکام ہوچکی ہے، یہ ٹریفک مینیجمنٹ کی اہلیت بھی نہیں رکھتی۔ کراچی میں بہن بھائی کو کچلنے والے ڈرائیور کے پاس ایچ ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی خبر پر سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بجائے اس کے کہ سندھ حکومت ڈمپر مافیا اور اس کے سرغنوں کے لسانیت زدہ، زہریلے بیانات اور ہرزہ سرائیوں پر کارروائی کرے، بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار اور ان پر مقدمات بنائے جارہے ہیں جو شرم ناک ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ سندھ حکومت کا یہ سلوک ناقابل برداشت ہوتا جارہاہے۔ ڈمپر حادثے کے بعد گرفتار کیے گئے بے قصور نوجوانوں کو فوری رہا کیا جائے۔





































Visit Today : 426
Visit Yesterday : 511
This Month : 10820
This Year : 58656
Total Visit : 163644
Hits Today : 4759
Total Hits : 804185
Who's Online : 5






















