ملتان(صفدربخاری سے)  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادری کی خوشیوں میں بھرپور شریک کی گئی اس اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کیتھولک چرچ بشپ ہاؤس کا دورہ کیا اور اقلیتی برادری کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ ،بشب یوسف سوہن،سیموئیل کلیمنٹ۔فادر ڈینئیل تاج۔ سمیت اقلیتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے اقلیتی برادری کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ اقلیتیں پاکستانی معاشرے کا حسن اور سر کا تاج ہیں انہوں نے کہا کہ مینارٹیز کی عزت و تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔وسیم حامد سندھو نے کہا کہ یہ سب کا وطن ہے اور سب یہاں اپنے عقیدے کے ساتھ محفوظ اور آزاد ہیں جبکہ پنجاب حکومت مینارٹیز کو تعلیم و ترقی اور فلاح و بہبود کا پور احق دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈز سے سہ ماہی ساڑھے 10 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ مینارٹی کارڈ کی تعداد مزید بڑھانے جارہی ہے۔