ملتان: میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چیئرمین ملک رمضان اعوان نے کہا کہ پاکستان بنانے میں ہمارے اباؤ اجداد نے بے شمار قربانیاں دیں۔ پاکستان ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا۔ پاکستان بنانے میں بے شمار قربانیوں کے بعد ہمیں یہ ملک پاکستان ملا ہے اس میں ہماری پاک فوج نے بھی بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المعراج ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام جو 14 اگست کے حوالے سے کیک کٹنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج بھی دنیا کی کسی فوج سے پیچھے نہیں ہے۔ پاکستان بنانے میں فوج نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ بے شمار قربانیاں دی ہیں تو اس لئے ہمیں تمام تر اختلاف بھلا کر سب سے پہلے پاکستان کی بات کرنی چاہئے۔پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔ جو سب سے پہلے پاکستان والی بات پہ عمل کرتے ہوئے ہم تمام سیاسی پارٹیز کو چاہئے کہ وہ اپنے اختلاف بھلا کر ایک ہو کر پاکستان کے لئے کام کریں تو دشمن کو تاکہ پتہ چل سکے کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔ جب پاکستانی فوج اور پاکستانی عوام ایک ہوں گے تو یقیناً پاکستان مضبوط ہوگا۔ آج کے اس ایونٹ میں نوجوان بچوں کے جوش و جذبہ دیکھ کر مجھے پاکستان کا مستقبل روشن نظر آرہا ہے۔اس موقع پر المعراج ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عابد معراج نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری فوج ہمارا فخر ہے تو اس لئے ہمیں فوج کی قدر کرنی چاہئے کیونکہ پاکستان کا تحفظ دینے میں ہمیشہ فوج نے پورا اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔ آج وقت ہے کہ ہم پاکستان کو مضبوط کرنے میں اپنا بھرپور ادا کریں۔ قائد پاکستان فورم کے چیئرمین امیر علی قریشی نے کہا کہ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ تقریب میں معروف سیاسی سماجی رہنما حدیقہ جبین ایڈوکیٹ ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ بشیر حسین ، سہیلہ اقبال ، محسن علی، علی مسلم ، عثمان علی قریشی ، شعیب، عبداللہ اور دیگر طلباء نے شرکت کی ۔تقریب میں 14 اگست کا کیک بھی کاٹا گیا ۔